ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پابندی کے باوجود شراب کی فروختگی میں کمی نہ ہوئی، راجستھان میں سالِ نو پر گمان کیخلاف پی لی گئی 70 کروڑکی شراب

پابندی کے باوجود شراب کی فروختگی میں کمی نہ ہوئی، راجستھان میں سالِ نو پر گمان کیخلاف پی لی گئی 70 کروڑکی شراب

Fri, 01 Jan 2021 21:51:42    S.O. News Service

جے پور، یکم جنوری (آئی این ایس انڈیا) گذشتہ سال کرو نا کے باعث تہواروں اور دیگر تقریبات پر اثر پڑا تھا، ہر سال بڑہی تز ک و احتشام کے ساتھ منایا جانے والا نیا سال اس بار حسب توقع منایا نہ گیا، کیوں کہ نئے سال کے موقع پر حکومت نے تمام ہوٹلوں ، ریستوراں اور فارم ہاؤسز میں پارٹیوں پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن اس کے باوجودمے کشوں نے سال کی آخری شب اس قدر مے نوشی کی کہ متعلقہ محکمہ کا ریکارڈ قائم ہو گیا ۔

راجستھان میں اس بار ایک دن میں تقریبا ً70 کروڑ روپے کی شراب فروخت ہوئی، تاہم یہ پچھلے سال (31 دسمبر 2019) سے 30فیصد کم ہے۔ لوگ کچھ بھی کہتے ہیں ، لیکن اس رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ شراب اور جشن لازم ملزوم بن چکے ہیں۔ نئے سال کے موقع پر تقریبات پر مکمل پابندی کے باوجود اتنی مقدار میں شراب کی فروختگی حیران کن ہے۔ جب کہ ریاست بھر میں شراب کی تمام دکانیں رات 8 بجے سے پہلے ہی بند ہوگئی تھیں۔ ریستوران ، بار ، کلب ، فارم ہاؤس سمیت متعدد مقامات پر پارٹی یا دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہے۔ اس صورتحال میں محکمہ ایکسائز کو بھی توقع نہیں تھی کہ شراب کی اتنی مقدار بیچ دی جائے گی اور ٹیکس وصول ہوگا۔

محکمہ ایکسائز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس بار لوگوں نے بیئر سے زیادہ انگریزی شراب پینے کو زیادہ ترجیح دی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کرونا کو دیکھ کر لوگ بیئر کے مقابلے میں انگریزی شراب میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں ۔ سال 2019 میں تقریباً 30 30 کروڑ مالیت کی بیئر فروخت ہوئی ، جبکہ اس بار یہ تعداد 10 کروڑ (9.90 کروڑ) سے بھی کم ہے۔


Share: